test

اہم خبریں

Post Top Ad

Friday, November 10, 2017

جب ایک بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر 40 کلومیٹرپاکستان کی حدود کے اندر آ گیا ؟

When an Indian combat helicopter came under 40 km Pakistan border
پاکستان نے خطے میں طاقت کے تواز کو برقرار رکھنے اور امن و محبت کا پرچار کرنے میں ہمیشہ پہل کی ہے۔اقوام عالم کے مابین امن و امان اور محبت کی مثال اسی طرح کا ایک واقعہ ہے جب 23 اکتوبر 2011 ء کو ایک بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر پرواز کرتا ہوا 40 کلو میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا اور اس کا پٹرول ختم ہو گیا تو اسے پاک فوج نے پاکستانی حدود میں نیچے اتار لیا۔

ہیلی کاپٹر پرواز کرتا ہوا گلگت میں اولڈنگ کے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں انڈینآرمی کے تین افسران اور ایک فوج سے غیر متعلقہ شخص سوار تھا۔ پاک فوج نے احمد آباد(گلگت) میں بھارتی ہیلی کاپٹر کو نیچے اترنے پر مجبور کیا اور افسران سمیت ہیلی کاپٹر کو حراست میں لے لیا۔ اس وقت ہیلی کاپٹر میں پٹرول ختم ہو چکا تھا اور بھارتی افسران ہیلی کاپٹر سمیت پاکستانی علاقے میں محصور ہو گیا تھا، عقدہ کھلنے پر پاک فوج نے امن و امان اور محبت کو فروغ دینے کیلئے بھارتی ہیلی کاپٹر کو بڑی مقدار میں پٹرول فراہم کیا اور بھارتی ہیلی کاپٹر کو افسران سمیت واپس جانے کی اجازت دے دی تھی۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

heading 3