مرد کیا ہے؟
مرد بھی عورت کیطرح گوشت پوست اور جذبات رکھنےوالا انسان ہے
بھائ،بہن کیلئےجب اُسےاسکول کالج یاسہیلی گھر جاناہواپنی نیند چھوڑدیتاہے
مرد ... والدین کی آنکھ میں دیکھے جانے والے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے اپنے خواب آنکھوں سے نوچ کے پھینک دیتا ہے
مرد.. چھوٹے بہن بھائیوں کی زندگی میں آنے والی ہر محرومی اپنے اوپر سہہ کر انکی زندگیوں میں خوشیوں کے رنگ بھرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے.
مرد... اپنے گھر والوں کی زندگی میں ہر آسائش قریب لانے کیلئے انسے دور دیار ِغیر میں بےآسرا و بےیار و مددگار پوری زندگی گزار دیتا ہے
مرد...
ماں کی محبت کے آگے اپنی محبت کا گلا گھونٹ دیتا ہے. بہنوں کے ارمان کے آگے اپنے ارمان منوں مٹی تکے دفنادیتا ہے
مرد...
اپنے پیاروں کیلئے غیروں کی باتیں برداشت کرتا ہے. خود سارا دن سخت گرمی، سردی دھوم مٹی میں اٹ کر گھر والوں کیلیئے صاف زندگی چُنتا ہے
مرد
اتنی سب خاموش قربانیاں دینےکےبھی اُسےکوئ سمجھ نہی پاتا.ہمیشہ مرد کی مجبوریاں جیت جاتی ہیں مگر وہ رشتےہار جاتاہےاوربےوفا ہرجائ بن جاتا ہے

No comments:
Post a Comment